نارتھ کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن کی میمز وائرل

ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے جہاں عالمی سیاست میں ہلچل مچادی ہے، وہیں سوشل میڈیا صارفین نے اس صورتحال کو طنز و مزاح کا رنگ دیتے ہوئے شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن کو بھی بحث میں گھسیٹ لیا ہے۔
حالیہ دنوں مختلف پلیٹ فارمز پر کم جونگ اُن سے متعلق دلچسپ اور طنزیہ میمز تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔ یہ میمز ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف شدید فوجی کارروائیوں کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
اس تنازعے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے اور خطے میں کشیدگی میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
تاہم اس ساری صورت حال میں سوشل میڈیا صارفین نے کم جونگ اُن کو ایک الگ زاویے سے پیش کیا ہے۔
اگرچہ موجودہ تنازع براہِ راست ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان ہے، مگر انٹرنیٹ پر کم جونگ اُن کو ایک ایسے ’’تماشائی‘‘ کے طور پر دکھایا جا رہا ہے جو عالمی ہنگامہ آرائی کو دور بیٹھ کر دیکھ رہے ہیں۔
بعض میمز میں انہیں ’’فومو‘‘ یعنی موقع گنوانے کے خوف میں مبتلا مبصر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، گویا وہ عالمی منظرنامے سے باہر رہ جانے پر پریشان ہوں۔
