پنکی اور عمران کی سٹوری،میرے پاس تم ہو کا پارٹ ٹو قرار

عمران خان اور بشری بی بی عرف پنکی پیرنی کی شادی کو لے کر خاور مانیکا کے انکشافات نے جہاں خبطی انقلابی کے دوران عدت سابقہ خاتون اول سے نکاح کی تصدیق کر دی ہے۔ وہیں تجزیہ کاروں نے عمران خان کی شخصیت کے بارے میں خاور مانیکا کے انکشافات کو انتہائی شرمناک،بھیانک اور گھناؤناقرار دے دیا ہے جبکہ دوسری جانب مختلف مکاتب فکر کے علما ءنے عورت کی پیری کو نامناسب قرار دیتے ہوئے نامحرم مرد و عورت کی روحانی یا کسی بھی دیگر وجہ سے خلوت کو ناجائزقرار دیا ہے۔ علمائے کرام کے مطابق پیری مریدی ایک روحانی رشتہ ہے جس کی صرف اخلاقی حثیت ہوتی ہے تاہم اس میں بھی عورت کی بیعت مرد کے لیے درست نہیں ہے ۔ عورت کو اگر روحانی تعلیم دینی ہو تو اسے خواتین تک ہی محدود رہنا چاہیے ، علماء کا مزید کہنا ہے کہ مریدی خود سپردگی کے جذبے کا نام ہے۔ جس میں ایک شخص خود کو روحانی لحاظ سے بلند شخص یعنی پیر کے حوالے کر دیتا ہے ،یہ رشتہ اخلاقی بنیادوں پرقائم ہوتا ہے تاہم سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے روھانی تعلق میں پیر نے خود کو مرید کے سپرد کر دیا ہے جو کہ اخلاقی اعتبار سے سخت نامناسب ہے۔ دوسری جانب روزنامہ امت کی ایک رپورٹ کے مطابق خاور فرید مانیکا کے انکشافات کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا بھی ایک سیلاب آ گیا ہے۔ خاص طور پر ” میرے پاس تم ہو ۔ پارٹ ٹو کی میم بہت وائرل ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی عرف پنکی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا نے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران میری مرضی کے بغیر گھر آتا تھا۔ اس نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا گھر برباد کر دیا۔ پنکی اور عمران ان کی مرضی کے خلاف رات کے آخری پہر میں فون پر لمبی لمبی گفتگو کیا کرتے تھے۔ عمران خان میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتا تھا۔ ایک بار عمران میرے گھر آیا تو میں نے نوکر کی مدد سے اسے گھر سے نکلوادیا۔ پنکی بنی گالہ میں بھی گھنٹوں وقت گزارا کرتی تھی۔ خاور مانیکا نے تصدیق کی کہ اس نے چودہ نومبر دو ہزار سترہ کو چنکی کو طلاق دیدی تھی ۔ یکم جنوری دو ہزار اٹھارہ کو طلاق کے ڈیڑھ ماہ بعد ہی دوران عدت عمران اور پنکی نے نکاح کر لیا۔  خاور مانیکا سے اس بیان کے بعد عمران کے خلاف دوران عدت غیر شرعی نکاح کا مقدمہ بظاہر مضبوط ہو گیا ہے۔ یہ بھی خارج از امکان نہیں کہ کیس کے حوالے سے خاور مانیکا عدالت میں اپنا بیان حلفی ریکارڈ کرادے۔ یادر ہے کہ عمران خان کے خلاف عدت کے دوران نکاح کا مقدمہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں زیر سماعت ہے۔ اس مقدمے میں نکاح خواں مفتی سعید اپنا بیان حلفی ریکارڈ کر اچکے ہیں۔  اب بشری عرف پنکی کے سابقہ شوہر کے اعترافات نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ پیری مریدی کی آڑ میں اخلاقی گراوٹ کا ایسا گھناؤناکھیل کھیلا جارہا تھا، جس کی سڑاند سے معاشرے متعفن ہو جاتے ہیں۔ خبطی انقلابی کے اندھے پیروکار اس بد بودار عریاں حقیقت کے سامنے آجانے پر بھی حسب روایت دفاع پر اترے ہوئے ہیں اور اس طرح کے سوالات اٹھارہے ہیں کہ خاور مانیکا پانچ سال غیرت کا جنازہ نکال کر آج دباؤ پر ہی اعترافات کر رہا ہے۔ اس کا انٹرویو پلاانٹڈ تھا۔ وہ مال بنانے کی خاطر خاموشی سے یہ سب دیکھتا رہا۔ ان تمام باتوں کو تسلیم بھی کر لیا جائے تو کیا ان حقائق کو جھٹلایا جا سکتا ہے کہ ایک پانچ بچوں کی ماں جو خود کو روحانی استاد یا پیرنی کہتی ہے، اپنے ایک نام نہاد مرید کے ساتھ ایسے تعلقات میں بندھی رہی ،جس کی شریعت قطعی اجازت نہیں دیتی۔ پھر اس نے اٹھائیس سالہ رفاقت توڑ کر اپنے شوہر سے طلاق لے لی اور مرید کے ساتھ دوران عدت نکاح کر لیا۔ طلاق کے لئے بہانہ یہ گھڑا کہ اسے ایک بزرگ نے خواب میں ایسا کرنے کو کہا۔ اس نوعیت کی ان گنت کہانیاں ہمارے معاشرے میں بکھری ہوئی ہیں۔ لیکن ان کے کردار عام لوگ ہیں اور وہ پارسائی کا دعوی نہیں کرتے ۔ متذکرہ کہانی کا المیہ یہ ہے کہ اس کا ایک کردار مدینہ کی ریاست بنانے کا دعویدار ہے اور دوسرے کردار نے مرشد کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔ جسے یوٹیوبر مولانا طارق جمیل نے مسلمان خواتین کا رول ماڈل” قرار دیا تھا۔ اگر اس کہانی کے یہ دونوں کردار عام لوگ ہوتے تو شاید کسی نے ان پر توجہ نہ دی ہوتی۔ خاور مانیکا کے انکشافات کے بعد سوشل میڈ یا پر مقبول ترین میمز میں سے ایک میرے پاس تم ہو۔ پارٹ ٹو“ ہے۔ خیال رہے کہ میرے پاس تم ہو دو ہزار انیس میں نشر ہونے والا ایک قسط وار پاکستانی ڈرامہ تھا۔ رائٹر خلیل الرحمن قمر نے اس ڈرامے کی کہانی میں عورت کو ایک ایسے کردار کے طور پر پیش کیا جو دولت کی خاطر اپنے شوہر سے بے وفائی کر لیتی ہے۔ اس سارے معاملے کو لے کر یہ میم بھی ٹرینڈ کر رہی ہے۔ ایک پھول دو مالی”۔

نواز شریف ایک بار پھر عدالتی پیشیاں بھگتنے پر مجبور کیوں؟

Back to top button