ہراسانی کیس، میشا شفیع کی جرح دوسرے روز بھی مکمل نہ ہوسکی

گلوکارہ میشا شفیع گلوکار علی ظفر کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے بیان قائم رہتے ہوئے بتایا کہ علی ظفر نے انہیں متعدد بار ہراساں کیا۔

گلوکار علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کیس میں 4 جنوری کو جرح کیلئے پیش ہوئیں، اس سے قبل گلوکارہ میشا شفیع تین جنوری کو بھی پیش ہوئی تھیں۔

علی ظفر کے وکلا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے دوران جرح میشا شفیع نے بتایا کہ ’جیمنگ سیشن‘ کے دوران ہراسانی کے واقعے کے وقت وہاں 10 سے 15 افراد تھے۔

دستاویزی فلم’’قراقرم ہائی وے‘‘ پی ٹی وی ورلڈ پر ریلیز

گلوکارہ نے واضح کیا کہ اس جگہ پر ہراسانی کے واقعے کو خود بھی نہیں دیکھا، البتہ وہاں ہراسانی کو محسوس کیا۔

دوران جرح میشا شفیع نے بتایا کہ علی ظفر اس سے قبل متعدد بار ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کر چکے تھے اور وہ ان کے ہاتھوں ہراساں ہوچکی تھیں۔

میشا شفیع کی جرح دوسرے روز بھی مکمل نہ ہوسکی اور چند گھنٹوں کی سماعت کے بعد عدالت نے سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی۔

Back to top button