میٹا کا واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی کرنے کا اعلان

میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں ایک بڑی تبدیلی کرنے کا اعلان کیا گیا۔

بہت جلد صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو اکاؤنٹس سینٹر میں ایڈ کرسکیں گے۔

اکاؤنٹس سینٹر بنیادی طور پر ایک ایسا ہب ہےجو فیس بک، انسٹا گرام اور میٹا کوئیسٹ اکاؤنٹس کو کنٹرول کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔اکاؤنٹس سینٹر میں واٹس ایپ کے اضافے کے بعد صارفین اپنےواٹس ایپ اسٹیٹس کو بطور اسٹوریز انسٹا گرام اور فیس بک پر کراس پوسٹ کرسکیں گے۔یعنی انہیں اپنا واٹس ایپ اسٹیٹس الگ سے فیس بک یا انسٹا گرام ایپ اوپن کرکے پوسٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔اس کے ساتھ ساتھ سنگل سائن آن فیچر بھی ان ایبل کیا جائے گا یعنی صارفین ایک اکاؤنٹ سے ہی میٹا کی متعدد ایپس پر لاگ ان ہوسکیں گے۔

جیسے ابھی فیس بک اکاؤنٹ کو انسٹا گرام تک رسائی کیلئےاستعمال کیا جاسکتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اکاؤنٹ کو اکاؤنٹس سینٹر سے لنک کرنے کا فیچر مکمل طور پر آپشنل ہوگا یعنی آپ کی مرضی پر ہوگا اور بائی ڈیفالٹ ڈس ایبل ہوگا اور آپ کو خود اسے ان ایبل کرنا ہوگا جب بھی وہ دستیاب ہوگا۔

Back to top button