محکمہ موسمیات نےبارش اوربرفباری کانیا الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات نے 26 اور 27 جنوری کو ملک کے بالائی حصوں میں شدید برفباری کانیا الرٹ جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش کے دوران سڑکیں بند ہونے اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ہیں، محکمہ موسمیات نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اضافی احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

پی ایم ڈی کے بیان میں کہا گیا کہ اگلے 2 روز کے دوران شدید برفباری کی وجہ سے ناران، کاغان، دیر، سوات، کلام، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، مری، گلیات میں شدید برفباری کا خدشہ ہے۔

آزاد کشمیر میں نیلم ویلی، باغ، پونچھ، حویلی، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی اور ژوب میں راستے بند ہونے یا پھسلن جیسے حالات پیدا ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہناہےکہ اس دوران خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا امکان بھی ہے۔

سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اگلے دو روز کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اضافی احتیاط برتیں۔

اس سے قبل ہونے والی شدید برفباری، برفانی تودے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں نظام زندگی شدید متاثر ہے، راستے بند، مسافر پھنسے ہوئے اور بجلی و ریلیف آپریشنز متاثر ہیں جبکہ درجہ حرارت منفی تک پہنچ رہا ہے۔

 

Back to top button