محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے آج سے 2 جنوری تک پنجاب اور بالائی و پہاڑی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کر دی ہے، جبکہ آج رات مغربی علاقوں سے بارش برسانے والا نیا موسمی سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش متوقع ہے، جب کہ بارش اور برف باری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

پنجاب میں 30 دسمبر سے 2 جنوری کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ مری اور گلیات میں برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر سے یکم جنوری کے دوران پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

طبعی ماہرین کے مطابق بارش سے خشک موسم کے باعث پھیلنے والی بیماریوں جیسے نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار میں کمی آنے کا امکان ہے۔

Back to top button