میٹرو ماس ٹرانزٹ بس سروس اورینج لائن کا افتتاح

پشاور موڑ سے اسلام آباد ائیر پورٹ کے لیے سفری سہولیات مہیا کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے ماس ٹرانزٹ بس سروس روٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ میں اورینج لائن کی اس افتتاحی تقریب میں موجود ہوں، اور ہمارے بہترین دوست چین اور ترکی نے اس زبردست پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم میں براہِ راست اور بالواسط تعاون کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ چین ہمارا بہترین دوست ہے جوہمیشہ ہمارے ساتھ کھڑا ہے اور چینی قیادت نے تمام تر بین الاقوامی فارمز پر پاکستان سے تعاون کیا اور پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے میں معاونت کی، ہم چینی صدر شی جن پنگ کے بہت مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں سی پیک کا تحفہ دیا، یہ ایک گیم چینجر ہے اور مستقبل میں بھی گیم چینجر ثابت ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ترکی کے صدر طیب اردوان اور ترکی کے شہریوں کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے ناصرف اس وقت پاکستان سے تعاون کیا کہ جب پاکستان وجود میں آچکا تھا بلکہ اس وقت بھی مدد کی جب پاکستان بھارت سے علیحدہ ہورہا تھا۔ہم تاریخ میں جائیں تو معلوم ہوتا ہے کہ کس طرح ہمارے اباؤ اجداد نے مرحوم کمال مصطفیٰ کی قیادت میں ترکی کی جنگ کی حمایت کی، ہمارے اباو اجداد، ہمارے بچوں ، بیٹوں، بیٹیوں نے ترکی کی جنگ میں مدد کرنے کے لیے اپنے اثاثے بیچے۔
وزیر اعظم کے پاس گورنر کو ہٹانے کا صوابدیدی اختیار نہیں
انہوں نے یاد دہانی کروائی کہ جب پاکستان بنانے کی جدوجہد کی جارہی تھی اس وقت ہمارے ترک بہن بھائی ہمارا ساتھ دیتے ہوئے ایک مضبوط چٹان کی مانند ہمارے ساتھ کھڑے تھے۔طیب اردوان کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ ایک جدت پسند رہنما ہے جنہوں نے ترک معیشت کو مضبوط کیا اور ترکی نے مشکل اور امن کے دونوں ہی اوقات میں پاکستان کی مدد کی ہے، ہم صدر طیب اردوان اور ترکی کے شہریوں کے بے مشکور ہیں۔
