مشرق وسطیٰ تنازع،ایشیائی ترقیاتی بینک کامتاثرہ ممالک کیلئے امدادی پیکیج کااعلان

ایشیائی ترقیاتی بینک نے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث پیدا ہونے والے معاشی و مالی اثرات سے نمٹنے کے لیے اپنے ترقی پذیر رکن ممالک کو ایک جامع مالی امدادی پیکج فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی نے اعلان کیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث پیدا ہونے والے معاشی و مالی اثرات سے نمٹنے کے لیے اپنے ترقی پذیر رکن ممالک کو ایک جامع مالی امدادی پیکج فراہم کرے گا۔
اے ڈی بی کے صدر مساتو کاندا نے کہا ہے کہ بینک فوری، لچکدار اور مؤثر مالی معاونت فراہم کرے گا تاکہ متاثرہ ممالک کو درپیش ہنگامی دباؤ کا مقابلہ کرنے اور طویل المدتی معاشی استحکام یقینی بنانے میں مدد مل سکے اور اس ضمن میں تیز رفتار بجٹ سپورٹ، تجارتی اور سپلائی چین فنانسنگ کے ذریعے ضروری اشیا، خصوصاً تیل کی درآمد یقینی بنائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں غیریقینی عالمی حالات کے دوران اے ڈی بی کے مؤثر کردار کا تسلسل ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے علامیے کے مطابق اس کے پاس موجود وسائل نہ صرف جاری اور منصوبہ بند منصوبوں کے تحفظ کے لیے کافی ہیں بلکہ ضرورت کے مطابق ہنگامی امداد میں اضافے کی بھی گنجائش موجود ہے، جس کے لیے کاؤنٹر سائیکلیکل لینڈنگ بفر کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
