مشرق وسطیٰ کشیدگی : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وار تعین کی منظوری

وزیر اعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی صورت حال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وار تعین کی منظوری دےدی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پیٹرولیم مصنوعات سٹاک اور کھپت پر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کےمطابق کمیٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی ہفتہ وار قیمتوں کے تعین کے بارے میں سفارشات پیش کیں جسے وزیر اعظم شہباز شریف نے منظور کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی پیٹرولیم مصنوعات کی ہفتہ وار قیمتوں کے بارے میں سفارشات دے گی،ای سی سی سے منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی سمری کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دےگی جب کہ تعلیمی اداروں میں ورچوئل نظام تعلیم اور دفاتر کےلیے ورک فرام ہوم کا منصوبہ پیر کو پیش کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو صوبوں سے مشاورت کےبعد پیر کو ورک فرام ہوم کے بارے میں پروپوزل پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایران جنگ کے خاتمے تک قطرسےایل این جی نہیں ملےگی،پیٹرولیم ڈویژن
ذرائع کا کہنا ہےکہ ان اقدامات کے باعث ایندھن سٹاک کا مؤثر استعمال اور طلب میں کمی ہوسکے گی۔
