پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب منسوخ،کراچی اورلاہورکےمیچزبغیرتماشائیوں کےکرانےکافیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 صرف کراچی اور لاہور میں بغیر تماشائیوں کے کرانے اور ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 11 شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے شروع ہوگا تاہم کفایت شعاری اقدامات کے تحت ٹورنامنٹ کو صرف دو شہروں میں اور تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا ہے، شائقین سے معذرت خواہ ہیں، ٹکٹ کے پیسے واپس کیے جائیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ خطے کی صورتحال کے پش نظر وزیر اعظم نے کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کیا تھا، ٹورنامنٹ کا نیا شیڈول دیں گے جس میں کھلاڑیوں کی موومنٹ کم سے کم رکھی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا انعقاد لازمی ہوگا، فرنچائز کو گیٹ منی پی سی بی دے گا، ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے انٹرنیشنل پلئیر ایک دو روز میں آنا شروع ہوجائیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ جب تک کرائسز چل رہا اس وقت تک سٹیڈیم میں کراؤڈ کو اجازت نہیں ہوگی، حالات نارمل ہوئے تو کراوڈ کو سٹیڈیم میں آنے کی آجازت دے دی جائے گی، نہیں معلوم کہ موجودہ جنگ کب تک رہے گی، حکومت سبسڈی نہ دیتی تو ڈیزل 500 سے اوپر چلا جاتا۔
