مشرق وسطیٰ کشیدگی:پاکستان سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی

مشرقی وسطیٰ میں کشیدہ حالات کے باعث ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں آج شدید مندی کا رجحان رہا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 2 فیصد کمی کے ساتھ بند ہوا۔

بین الاقوامی مارکیٹوں میں جاپان کا نکئی انڈیکس 3.5 فیصد، کوریا کا کیوسپی 2.72 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 2 فیصد کم ہوا۔ اسی دوران بھارت کا ممبئی سینسیکس بھی 2.25 فیصد تک گر گیا۔

عید سے قبل سونے کی قیمت میں 24 ہزار سے زائد کی بڑی کمی ریکارڈ

ماہرین کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی اور عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ایشیائی مارکیٹوں میں مندی دیکھی گئی۔

Back to top button