مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: پاکستان کی فضائی حدود سے اوور فلائنگ میں غیر معمولی اضافہ

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگی کشیدگی کے اثرات کے باعث پاکستان اور افغانستان کی فضائی حدود سے اوور فلائنگ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

فلائٹ ریڈار کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت پاک افغان فضائی حدود سے کئی اہم بین الاقوامی روٹس گزر رہے ہیں، جو دنیا کے مصروف ترین ہوائی کوریڈورز میں شمار کیے جا رہے ہیں۔ فلائٹ ریڈار سے حاصل تصاویر میں پاکستان اور افغانستان کی فضائی حدود میں پروازوں کی کثرت واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

احتجاج کا خدشہ :کراچی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات، اہم شاہراہیں بند

ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق اوور فلائنگ میں اس غیر معمولی اضافے سے ملکی ایوی ایشن سیکٹر کو لاکھوں ڈالرز کا منافع حاصل ہونے کی توقع ہے، کیونکہ زیادہ پروازیں پاکستانی فضائی حدود سے گزرتی ہیں اور ان سے متعلق فیسیں وصول کی جاتی ہیں۔

Back to top button