مشرق و سطیٰ کشیدگی: اماراتی صدر کا سعودی ولی عہد سے اہم ٹیلیفونک رابطہ
16 مارچ, 2026

خطے میں جاری کشیدگی کے باعث امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
غرب میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور زور دیا کہ فوجی کشیدگی کو فوری طور پر کم کیا جائے۔
دبئی ایئرپورٹ ڈرون حملہ : پروازوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل
انہوں نے ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں کو عرب ممالک کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ مذاکرات اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دی جانی چاہیے۔
16 مارچ, 2026
