کولمبیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 66 افراد ہلاک

کولمبیا میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 66 افراد ہلاک ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبین وزیردفاع نے بتایا کہ ائیرفورس کا سی 130 طیارہ جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارے نے پرُتو لیگویزامو کے قریب پرو کی سرحد کے نزدیک اڑان بھری تھی۔

فائرفائٹرز نے ابتدائی طور پر بتایا کہ طیارہ رن وے کے اختتام کے قریب کسی چیز سے ٹکرا سکتا ہے۔ جب طیارہ تیزی سے نیچے گر رہا تھا تو اس کا ایک پر درخت سے بھی ٹکرا گیا، جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی اور اس میں موجود بعض دھماکا خیز آلات پھٹ گئے۔

کولمبین حکام کے مطابق طیارے میں 110 فوجی سمیت کل 121 افراد سوار تھے، اور دیگر مسافروں کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

گسٹاوو پیٹرو نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوجی فلیٹ کو جدید بنانے کے منصوبے میں مزید تاخیر نہیں ہونے دوں گا۔

Back to top button