قرض کا 80 فیصد سود کی ادائیگی پر خرچ ہوا،وزارت خزانہ

وزارت خزانہ کی جانب سے 6ماہ کے اعداد و شمار کے مطابق قرض کا 80فیصد سود کی ادائیگی پر خرچ ہوا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں بجٹ کا 64 فیصد قرض کی ادائیگی پر خرچ ہوا، قرض کی ادائیگی پر اخراجات بڑھنے کی وجہ بلند شرح سود ہے، صرف سود کی ادائیگی پر 4.2 کھرب روپے خرچ ہوئے، گزشتہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران سود کی ادائیگی پر 2.6 کھرب روپے خرچ ہوئے تھے، گزشتہ سال کے مقابلے میں اسی عرصے میں قرض کی ادائیگی پر 65 فیصد زیادہ خرچ ہوئے، سول حکومت اور دفاعی امور کے لئے مختص بجٹ کا 42 فیصد خرچ ہوا۔
انتخابی نتائج سے بڑاپیغام آگیا”ہمیں مودی نہیں چاہیے“:راہول
وزارت خزانہ نے رواں مالی سال میں قرض اور سود کی ادائیگی کیلئے 7.3 کھرب روپے رکھے ہیں
