وزارت خزانہ نےخیبرپختونخوا کو جاری فنڈز کی دستاویز جاری کردی

خیبر پختونخوا حکومت کو 15 سال میں وفاق سے 8400 ارب روپے سے زائد ملے، وزارت خزانہ نے دستاویز جاری کردی۔
وزارت خزانہ کے مطابق 2010 سے این ایف سی کے تحت خیبر پختونخوا حکومت کو 5 ہزار 867 ارب روپے ادا کیے گئے، این ایف سی کے تحت صوبوں کو ہر 15 دن میں فنڈز ملتے ہیں اور خیبر پختونخوا حکومت کے کوئی بقایا جات نہیں ہیں۔
دستاویز کے بتایا گیا ہے کہ 17 دسمبر 2025سے خیبر پختون خوا حکومت کو 46ارب روپے سے زائد جاری ہوئے، 2010 سے دہشت گردی کے اضافی بوجھ پر خیبر پختونخوا حکومت کو ایک فیصد اضافی فنڈ دیے گئے ، اب تک اس مد میں 705 ارب روپے دیے گئے۔
دستاویز کے مطابق نئے ضم شدہ اضلاع کیلئے وفاق نے اپنے حصے سے 2019 سے اب تک 704 ارب روپے منتقل کیے۔
خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ وفاق سے صوبے کو صرف 2200 ارب روپے ملے ہیں۔
