طلاق کے صدمے سے نکلنے میں 5 سال لگے، منشا پاشا

اداکارہ منشا پاشا کا کہنا ہے کہ طلاق کا فیصلہ زندگی کا مشکل ترین فیصلہ ہے۔اداکارہ منشا پاشا نے پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کہا کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح دیکھ کر بہت سارے لوگ شادی نہیں کرتے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ شادی کے بعد طلاق ہی ہونا ہے تو یہ کام کیوں کیا جائے۔اپنی پہلی شادی کی کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے منشا پاشا کا کہنا تھا کہ انہوں کبھی نہیں سوچا تھا کہ شادی کا انجام یہ ہوگا۔ طلاق کے صدمے سےنکلنے میں 5 سال کا وقت لگا۔ طلاق کا فیصلہ زندگی کا مشکل ترین فیصلہ ہوتا ہے۔
منشا پاشا کا مزید کہنا تھا کہ طلاق کی بڑھتی شرح کو دیکھ کر کچھ لوگ شادی نہیں کرتے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ شادی کے بعد طلاق ہی ہونا ہے۔ ایسی سوچ رکھ کر زندگی کو آگے بڑھنے سے روکنا بیوقوفی ہے۔ منشا پاشا نے 2021 میں سماجی کارکن جبران ناصر سے شادی کی تھی۔ منشا پاشا کے
پاکستان ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر واپس آگیا
مطابق شادی سے قبل ان کے درمیان کئی سال سے دوستی تھی۔