5 سال کے لیے مائنس پی ٹی آئی نیشنل گورنمنٹ کی تجویز

5 سال کے لیے مائنس پی ٹی آئی نیشنل گورنمنٹ کی تجویز دے دی گئی. تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے 5 سال کے لیے تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر قومی حکومت بنانے کی تجویز دی ہے.

وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام کا بل مسترد

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں حامد میر کے ساتھ گفتگو میں رہنما پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قومی حکومت کا مقصد 5 سال کے لیے سر جوڑ کر ملک کی خدمت کرنا ہوگا. پروگرام کے میزبان حامد میر نے جب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کے بغیر نیشنل گورنمنٹ کیسے بنے گی تو اپوزیشن لیڈر نے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی نے اس معاشرے میں جو زہر گھولا ہے اس کو صاف کرتے کرتے کئی سال لگ جائیں گے اور یہ تب بھی نہیں دھلے گا اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان کی پی ٹی آئی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں.

Back to top button