میرا اب فواد خان کے ساتھ فلم کے خواب دیکھنے لگیں
فلم سٹار میرا نے اب اداکار فواد خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے خواب دیکھنے شروع کردیئے ۔
پاکستانی فلم اسٹار میرا نے انٹرویو میں بتایا کہ میں عالمی شہرت یافتہ اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرنے والی ہوں۔مختلف فلم سازوں کے ساتھ بات چیت چل رہ ہے۔مگر کچھ بھی فائنل نہیں ہوسکا کیونکہ حتمی فیصلہ تو کاسٹنگ ڈائریکٹر ہی کریں گے کہ فواد خان نے کام کرنا ہے یا نہیں۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہوں اگر زندگی نے مہلت دی تو یہ خواب بھی ضرور پورا ہوگا۔