مصباح الحق اور سرفراز احمد قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں 2 سابق کپتان مصباح الحق اور سرفرازاحمد کوشامل کرلیاگیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ویب سائٹ پر سلیکشن کمیٹی کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔جس کے مطابق مصباح الحق اور سرفراز احمد قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن بن گئے ہیں۔
سلیکشن کمیٹی میں عاقب جاوید اور اسد شفیق برقرار ہیں اور اب قومی سلیکشن کمیٹی 4 اراکین پر مشتمل ہے۔
علیم ڈار کے مستعفی ہونے کے بعد سلیکشن کمیٹی میں سے ڈیٹا اینالسٹ عثمان ہاشمی کو نکال دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا کوچ بھی بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔
مصباح الحق اور سرفراز احمد اس سے پہلے سلیکشن میں اپنی رائے دیا کرتے تھے تاہم اب ان کو باقاعدہ طور پر سلیکشن کمیٹی کا رکن بنا لیا گیا ہے۔
