مصباح الحق عباس کو ٹیسٹ کرکٹ کھلانےکے حق میں نہیں تھے: سابق کرکٹرکا انکشاف

قومی  ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹرتوصیف احمد نے انکشاف  کیا ہے کہ سابق کپتان مصباح الحق محمد عباس کو ٹیسٹ کرکٹ کھلا نےکے حق میں نہیں تھے، انضمام الحق نے عباس کو ٹیسٹ کرکٹ کھلائی۔

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والےدائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عباس اس وقت شہ سرخیوں میں ہیں۔سپر اسپورٹس پارک سنچورین میں جنوبی افریقا کےخلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں محمدعباس نےغیر معمولی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6/54 کی پرفارمنس پیش کی۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزدگیوں کا اعلان، پاکستانی کھلاڑی شامل

 

سابق آف اسپنر توصیف احمد نےکہا کہ 2017 کے دورہ ویسٹ انڈیز میں سلیکشن کمیٹی نےڈومیسٹک کرکٹ میں 71  وکٹ کی پرفارمنس کےبعد محمد عباس کو اسکواڈ میں منتخب کیا تو کپتان مصباح الحق ٹیم کوچ مکی آرتھر کو چیف سلیکٹرانضمام الحق کے پاس لےکر آئے اور کہا کہ عباس کی رفتارکم ہے، جس پر انضام الحق نےکہا کہ محمد عباس نے ڈومیسٹک میں شاندار  پرفارمنس پیش کی ہے،آپ کو انہیں ویسٹ انڈیز لے جانا پڑےگا۔

پاکستان کے لیے 1980 سے 1993 تک 34 ٹیسٹ اور 70 ون ڈے کھیلنےوالےتوصیف احمد نےبتایا کہ اس مرحلے پر پوری سلیکشن کمیٹی جس میں وہ خود، وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر شامل تھے،انہوں نےچیف سلیکٹر انضمام الحق کے ساتھ مشاورت کرکے اس بات پراتفاق کیا تھا کہ محمد عباس کو 2107 کےدورہ ویسٹ انڈیز پرجانا چاہیے۔

Back to top button