گمراہ کن خبریں فیصلہ تبدیل نہیں کرا سکتیں
متحدہ اپوزیشن کے قائدین اہم مشاورتی اجلاس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان عمران خان وزیراعظم کےمنصب پر غیرآئینی طورپرقابض ہیں، ذرائع سےچلائی جانےوالی خبریں فیصلہ تبدیل نہیں کراسکتیں۔اپوزیشن عمران خان کو این آراو نہیں دی گی۔
اپوزیشن قائدین کے مشاورتی اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں 172 ارکان نے شرکت کی ، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے ارکان کی مطلوبہ سے زائد تعداد پر اطمینان کا اظہار کیا گیا،اجلاس میں سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی۔
خط ہمارے اپنے سفیر نے لکھا، وزیراعظم کی بریفنگ
اعلامیہ کے مطابق عمران خان اکثریت کھو چکے ہیں،ذرائع سے چلائی جانے والی خبریں فیصلہ تبدیل نہیں کرا سکتیں۔عمران خان اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے ایک لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں،خبر دار کیا جاتا ہے کہ اس اقدام کے نتائج کے ذمہ دار عمران خان ہونگے،انتظامیہ عمران خان کے غیر آئینی اور غیرقانونی احکامات نہ مانے۔