وزن بڑھنے پر مس یونیورس مداحوں کی تنقید کی زد میں

 

بھارتی مس یونیورس ہرناز سندھو اپنا وزن بڑھنے پر مداحین کی جانب سے تنقید کی زد میں آ گئی ہیں

، سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد مس یونیورس کے وزن کو لے کر غصے کا اظہار کر رہی ہے، لیکن دوسری طرف مس یونیورس ہرناز نے بتایا کہ وہ خود پر تنقید کو سنجیدگی سے نہیں لے رہیں چونکہ ان کا وزن، ان کی مرضی۔

مس یونیورس ہرناز سندھو نے اپنے بڑھتے ہوئے وزن پر تبصرے اور تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے کام سے کام رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو مجھ سے میرے بڑھتے ہوئے وزن پر ہمدردی جتانے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ مس یونیورس نے کہا کہ دنیا میں ایسے بہت سارے لوگ بھی موجود ہیں جو ایسی فضول تنقید سے تنگ آ جاتے ہیں، لیکن میں سمجھتی ہوں کہ مجھے ان لوگوں کی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا جن کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ کیا مس یونیورس ہونے کا یہ مطلب ہے کہ آپ کا وزن نہیں پڑھنا چاہیے۔ ہرناز سندھو کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں مس یونیورس ہوں یا نہیں، لہکن ہمیں سب کے جذبات کا احترام کرنا چاہئے۔

ہرناز کور سندھو نے بتایا کہ کسی دوسرے شخص کا نقطہ نظر تبدیل کرنا مشکل ہو سکتا ہے لیکن اگر آپ پُراعتماد ہیں اور آپ کو خود پر یقین ہے تو کوئی آپ کو روک نہیں سکتا، حجاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مس یونیورس نے کہا کہ لڑکیوں کو جینے دیں جیسا وہ چاہتی ہیں۔

لڑکیوں سے متعلق رویوں کا ذکر کرتے ہوئے ہرناز نے کہا تھا کہ لڑکیوں کو اپنے مقام تک پہنچے دو، اُڑنے دو، وہ اس کے پر ہیں انہیں مت کاٹو، کاٹنا ہے تو اپنے آپ کو کاٹو۔ حال ہی میں ایک تقریب کے دوران ہرناز کور سندھو نے نظام ہاضمہ کو متاثر کرنے والی بیماری ’سیلیک‘ کا انکشاف کیا، ماہرین کے مطابق اس بیماری کی وجہ سے وزن بڑھ اور گھٹ سکتا ہے جبکہ طویل عرصے تک نظام انہضام کے مسائل کا سامنا بھی ہو سکتا ہے، یاد رہے کہ ہرناز کور سندھو دسمبر 2021 میں مس یونیورس منتخب ہوئی تھیں۔ ہرناز سندھو نے 70 ویں مس یونیورس مقابلے میں مس یونیورس کا تاج اپنے سر پر سجایا تھا، بھارت کو مس یونیورس کا یہ ٹائٹل 21 سال بعد ملا، ان سے پہلے سال 2000 میں یہ اعزاز لارا دتہ کو حاصل ہوا تھا۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اس اپریل میں شادی کرلیں گے

اسرائیل کے شہر ایلٹ میں منعقد ہونے والے مقابلے میں ہرناز سندھو نے پیراگوئے اور جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی حسیناؤں کو ہرایا، مس یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد ان کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا تھا جس میں وہ یہ کہتی نظر آ رہی تھیں کہ مجھے پریانکا چوپڑا بہت پسند ہیں، اس لیے میں ہمیشہ ان کا انتخاب کروں گی۔ ایک انٹرویو میں مس یونیورس نے بتایا تھا کہ پریانکا میری انسپائریشن ہیں، انکا کہنا تھا کہ پریانکا نے نہ صرف مقابلہ حسن جیتا بلکہ اپنی اداکاری اور گلوکاری سے بھارت کی نمائندگی کی، اور میں ان کے نقش قدم پر چلنے کی اُمید رکھتی ہوں۔

Miss Universe Harnaz Sindhu Fans Criticize Weight Gain | video

Back to top button