سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر میزائل، ڈرون حملے

سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے ہیں، جس سے فارمولا ون ٹریک متاثر ہوا۔
سعودی آرامکو تیل کی تنصیب پر حملے کے بعد جدہ کے فارمولا ون ٹریک سے بڑی پیمانے پر شعلے بھڑکتے دکھائی دیئے، حوثی باغیوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ حملے میں میزائل اور ڈرون سے مدد لے گئی ہے۔
میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد جدہ کے ایف ون ٹریک کے قریب دھواں اٹھتا دیکھا گیا، ڈرائیور کا کہنا تھا کہ وہ اپنی گاڑی کے اندر جلنے کی بو محسوس کر سکتے ہیں۔
حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا کہ 16 حملے کیے ان حملوں میں جیزان کے الیکٹریکل اسٹیشن، یمن کی سرحد سے متصل علاقے کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے، حملے کے دوران تیل کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا۔
یوکرائن نے روس کا جنگی بحری جہاز تباہ کر دیا
سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن کی جانب سے بغیر کسی وضاحت کے ڈپو کو نشانہ بنانے والی دشمنانہ کارروائی کا اعتراف کیا گیا،
دریں اثنا سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن کی جانب سے بھی داہران کے علاقے میں حملوں کی تصدیق کی گئی ہے جہاں پانی کے ٹینکوں کو کو نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے گاڑیاں اور گھر تباہ ہوگئے۔
