مسنگ پرسنز کا مسئلہ حل کردیا گیا ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہےکہ بلوچستان میں مسنگ پرسنز کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کر دیا گیا ہے، کچھ لوگوں نے مسنگ پرسنز کے معاملے پر صرف سیاست چمکائی، ریاست کو مورد الزام ٹہرایا اور ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی ہم نےپہلی مرتبہ اس کا حل نکالا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ گڈ گورننس اور میرٹ کے ذریعے سے ہی ہم بلوچستان کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرکے ان کو ریاست کے ساتھ جوڑسکتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں گورننس کی بہتری کےلیے ہم نے بلوچستان کابینہ کے اجلاس میں دو نئے ڈویژن پشین اور کوہ سلیمان بنانے کی منظوری دے دی ہےساتھ ہی مزید ڈیویژن اور اضلاع بنانے پر بھی کام جاری ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں مسنگ پرسنز کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کر دیا گیا ہے، کچھ لوگوں نے مسنگ پرسنز کے معاملے پر صرف سیاست چمکائی،ریاست کو مورد الزام ٹہرایا اور ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی ہم نےپہلی مرتبہ اس کا حل نکالا ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس مشتبہ افراد سے تفتیش کےلیے قانونی فریم ورک موجود ہے اب لاپتا افراد کا الزام ریاست پر نہیں ڈالا جاسکے گا۔
حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے ،پی ٹی آئی کی ایک زبان نہیں کس پر اعتبار کریں: خواجہ آصف
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں میرٹ کو یقینی بنانے کےلیے ہم سرکاری ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل شروع کرنے جارہے ہیں، جعلی ڈگری ہولڈرز کےخلاف ایف آئی آر اور سخت قانونی کاروائی ہو گی،اس عمل کا آغاز ڈیرہ بگٹی اور نصیر آباد سے ہوگا۔
