وفاقی حکومت نے لاپتہ شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کردی

اسلام آباد سے لاپتہ شاعر احمد فرہاد کی 15 روز بعد وفاقی حکومت نے گرفتاری ظاہر کر دی۔
اسلام اباد ہائی کورٹ میں لاپتہ شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کے کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی، کیس میں پیشی کےلیے وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی عدالت پہنچے۔ احمد فرہار کی اہلیہ عین نقوی کی جانب سے ایمان مزاری عدالت میں پیش ہوئیں جب کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔
رنبیرکپورکی خون آلود تصویر نے دہشت پھیلا دی
دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور اعوان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ احمد فرہاد گرفتار اور آزاد کشمیر پولیس کی تحویل میں ہیں۔ اٹارنی جنرل نے تھانہ دھیر کورٹ آزاد کشمیر کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کر دی۔
