ایک پہیےکے بغیر لینڈ کرنے والے قومی ائیرلائن کے طیارے کا لاپتا پہیہ مل گیا

گزشتہ روز لاہورائیرپورٹ پر ایک پہیےکے بغیر لینڈ کرنےوالی قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 306 کا لاپتا پہیہ تلاش کرلیا گیا۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق لاپتا پہیہ کراچی کےجناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے پاس سے ملا۔

پی اے اے کے مطابق ویل شاپ ٹیکنیشنز نےگراؤنڈڈ 777 جہاز کے لینڈنگ گیئر کے قریب سے ویل ملنے کی اطلاع دی۔

ذرائع کے مطابق ائیربس 320 طیارےکی پرواز پی کے 306 نے بدھ کی شب لاہور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی تھی۔

قومی ائیر لائن کے طیارے کا پہیہ غائب ، طیارے کی ایک پہیے پر لینڈنگ

 

ذرائع کےمطابق ائیر بس کمپنی نے قومی ائیرلائن کمپنی کے حکام سےرابطہ کرکے طیارے کی ٹیکنیکل بنیادوں پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ ائیر بس ساختہ اے 320 طیارے بنانے والی کمپنی نے پرواز کی مکمل رپورٹ طلب کرلی ہے، ساتھ ہی کمپنی نے طیارےکا 3 ماہ کا مکمل فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ اور چیک لسٹ بھی طلب کی ہے،کمپنی نے مذکورہ طیارے کے لینڈنگ گیئر سمیت دیگررپورٹ بھی مانگی ہیں۔

ذرائع کے مطابق لینڈنگ کے بعد طیارے کےایک ٹائرکی عدم موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔

Back to top button