DSP کی بیوی اور بیٹی کی گمشدگی کا معاملہ، DSP کا دونوں کے قتل کا اعتراف

ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کی گمشدگی کا معاملہ حل ہو گیا ہے، اور ملزم نے اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

ڈی آئی جی ذیشان رضا نے بتایا کہ عثمان حیدر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی ایس پی عثمان حیدر نے ایک ماہ قبل اپنی بیوی اور بیٹی کے اغوا کی ایف آئی آر تھانہ برکی میں درج کرائی تھی۔

ڈی آئی جی کے مطابق بیٹی کی لاش کاہنہ سے اور بیوی کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کی گئی، جسے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ ملزم سے تحقیقات کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

Back to top button