ایران سے پاکستانیوں کی واپسی کا مشن،خصوصی پروازیں شروع

ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے مشن کا آغاز،پی آئی اے کی خصوصی پروازیں شروع ہو گئیں۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ خصوصی طیارہ ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد روانہ ہوگیا ہے جبکہ ایرانی شہر مشہد سے 150 پاکستانیوں کو ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد پہنچایا گیا ہے، جنہیں ایران سے اشک آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ کئی روز سے ایران میں پھنسے ان پاکستانیوں کو اشک آباد سے لے کر خصوصی پرواز رات واپس پاکستان پہنچے گی۔ایرانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے پاکستانی ایران میں پھنسے ہوئے تھے تاہم ایران میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام کی مدد سے ہم وطنوں کو پہلے اشک آباد پہنچانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

ذرائع پی آئی اے نے مزیدبتایا کہ مزید پروازوں کیلئےحکومتی ہدایت پر پی آئی اے اپنا خصوصی فلائٹ آپریشن جاری رکھے گا۔

Back to top button