کولکتہ ریپ کیس پر متھن کا شرمندگی کا اظہار

بھارتی اداکار متھن چکرورتی نے کولکتہ ریپ کیس پر شرمندگی کا اظہارکیا
بھارتی اداکار نے بھی کولکتہ میں بہیمانہ جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی خاتون ڈاکٹر کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔میں کئی جگہوں پر کئی بار کہہ چکا ہوں کہ آنے والے دنوں میں مغربی بنگال کے حالات مزید خراب ہوں گے۔
متھن چکرورتی نے کولکتہ ریپ کیس کے ہولناک واقعے کے بعد کہاکہ میں بنگالی ہونے کی حیثیت سے سر اٹھا کر نہیں چل سکتا۔
بھارتی اداکارنے بتایاکہ اس خوفناک واقعے کا شکار ہونے والی خاتون ڈاکٹر کے اہلخانہ کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے ۔بنگال میں ریپ کے بڑھتے کیسز ریاست کے لاء اینڈ آرڈر پر سوالیہ نشان بن چکاہے۔
