مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ سیمی فائنل راؤنڈ مکمل

مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ سیمی فائنل راونڈ مکمل، پاکستان کی  تین خواتین فائیٹرز سمیت تین مرد فائیٹرز فائنل میں ایکشن میں دکھائی دیں گی، ٹائٹل کے حصول کے لیے فائیٹرز میں کل جوڑ پڑے گا۔

لاہور میں مکسڈ مارشل آرٹس کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔سیمی فائنل مقابلوں  میں پاکستان کے عبدالمنان، ذیشان اکبر، شہاب علی اور بانو بٹ نے حریف فائیٹرز کو زیر کر کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جبکہ محمد اروز، تیمور چشتی، عبدالسمیع، بشریٰ اختر، اصغر خان اور ذوالقرنین خان فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

فائنل میں پاکستان کے تین مرد اور تین خواتین فائٹرز ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی، پاکستان کی ایمان علی اور بشری احمد تکنیکی بنیادوں پر فائنل کے لئے کوالیفائی کی ہیں۔

مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے کل ہونگے جس میں مجموعی طور پر بائیس فائٹس ہونگی۔

۔

Back to top button