9مئی کیس میں سزا یافتہ ایم این اے عبدالطیف چترالی نااہل قرار

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 9 مئی واقعات میں سزا یافتہ رکن قومی اسمبلی عبدالطیف چترالی کو نااہل قرار دے دیا ہے۔

این اے-1 چترال سے منتخب ایم این اے کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے انہیں آئین کے آرٹیکل 63(1)(h) کے تحت نااہل قرار دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالطیف چترالی کی قومی اسمبلی نشست کو بھی خالی قرار دے دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے چترالی کی نااہلی سے متعلق آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو بعد ازاں سنا دیا گیا۔

یاد رہے کہ عبدالطیف چترالی کو 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا ہو چکی ہے۔ ان سے قبل الیکشن کمیشن سینیٹر اعجاز چوہدری، ایم این اے محمد احمد چٹھہ اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان کو بھی اسی نوعیت کی سزا کے بعد نااہل قرار دے چکا ہے۔

Back to top button