موبائل پراشتہار نے خاتون کو کروڑپتی بنوادیا

امریکا میں موبائل پر چلنےوالےاشتہار نے خاتون کو ایک لاکھ ڈالرجتوا دیے۔
ویسٹ ورجینیا سےتعلق رکھنے والے شخص نےبتایا کہ اسٹیٹ لاٹری کی ایک نئی موبائل ایپ کے اشتہار نے ان کو ایک لاکھ ڈالرکرپاوربال پرائزجتوا دیا۔
پارکرز برگ کی رہائشی انجیلا وی نےبتایا کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ لاٹری نہیں کھیلتیں لیکن نئے آئی لاٹری پلیٹ فارم کا اشتہار دیکھ کرانہوں نے ایک کوشش کا فیصلہ کیا۔
انجیلا کا کہنا تھا کہ انکےوالد ہمیشہ لاٹری کھیلتےتھے لیکن انہیں گیس اسٹیشن جا کرٹکٹ خریدنا پسند نہیں تھا۔ جب انہوں نے فون پراشتہار دیکھا توسوچا کہ ایپ کوڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے ایک کوشش کیوں نہ کی جائے؟۔
انہوں نے10 ٹکٹ خریدےجن میں سے ایک ٹکٹ نےقرعہ اندازی میں ان کوایک لاکھ ڈالر جتوا دیے۔
