موبائل آپریٹرز کو مرحلہ وار 5 جی سروسز کے آغاز کی اجازت دیدی گئی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سیلولر موبائل آپریٹرز جاز، یوفون اور زونگ کو این جی ایم ایس/5G لائسنس جاری کر کے ملک بھر میں مرحلہ وار 5G سروسز کے آغاز کی اجازت دے دی ۔

ابتدائی مرحلے میں صارفین کو بہتر اور معیاری سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام موبائل آپریٹرز اپنی 5G سروسز کو مرحلہ وار فعال کریں گے۔ صارفین کی رہنمائی اور سہولت کے لیے آپریٹرز اپنی سرکاری ویب سائٹس پر ان علاقوں کی تازہ فہرست بھی جاری کریں گے جہاں 5G سروس دستیاب ہوگی۔

5 جی سپیکٹرم کی نیلامی، سب سے تیز انٹرنیٹ کس کمپنی کا ہو گا؟

اس کے علاوہ، 5G سروس کے ساتھ مطابقت رکھنے والے موبائل فونز کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں گی۔ اس مرحلے میں معروف کمپنیوں کے وہ 5G اسمارٹ فون ماڈلز، جو جاری کردہ فہرست میں شامل ہوں گے، متعلقہ علاقوں میں 5G سروس استعمال کرنے کے اہل ہوں گے۔ سروس کی دستیابی اس علاقے، نیٹ ورک کی موجودگی اور موبائل فون کی مطابقت پر منحصر ہوگی۔

پی ٹی اے نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ بہتر کارکردگی کے لیے اپنے موبائل فون میں 5G سیٹنگ فعال کریں اور ڈیوائس کو تازہ ترین نظامِ آپریٹنگ پر اپ ڈیٹ رکھیں۔ پی ٹی اے ملک بھر میں جدید 5G ٹیکنالوجی کی شفاف اور مؤثر فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔

Back to top button