گرمی سے بچنے کیلئےفائبر ٹیکنالوجی کا حامل جدید احرام تیار

سعودی عرب میں حجاج کرام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئےفائبر ٹیکنالوجی کا حامل جدید احرام متعارف کروا دیا گیا۔
شدید گرمی میں حج ادا کرنے والے دنیا بھر کے عازمین کے لیے ایک جدید ’’ٹھنڈا احرام‘‘ تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد حجاج کو بلند درجہ حرارت سے ممکنہ حد تک محفوظ رکھنا ہے۔
ہر سال لاکھوں مسلمان مختلف ممالک سے حج کے لیے سعودی عرب پہنچتے ہیں اور مسلسل کئی برس سے حج کا موسم سخت گرمی کے دوران آنے کے باعث حجاج کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
سعودی میڈیا کے مطابق اس نئے احرام کی تیاری میں ایسی فائبر ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو دھوپ کی تپش کو واپس منعکس کرنے کی قابلیت رکھتی ہے، جس سے جسم پر گرمی کا اثر نمایاں طور پر کم ہوجاتا ہے۔ یہ خصوصی احرام سعودی ایئرلائن کی جانب سے عازمین کو فراہم کیا جائے گا۔
