مودی حکومت کا روس سے سستا تیل خریدنے کا فیصلہ برقرار، امریکی دباؤ مسترد

امریکا کی جانب سے روس سے تجارت کرنے والے ممالک پر پابندیوں کی دھمکی کے باوجود بھارت نے روس سے خام تیل کی درآمد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں تھیں کہ بھارتی ریفائنریز ممکنہ طور پر امریکی دباؤ کے تحت روسی تیل کی خریداری روکنے پر غور کر رہی ہیں۔

اسی تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا،اگر بھارت روسی تیل کی درآمد بند کرتا ہے تو یہ ایک خوش آئند پیش رفت ہوگی۔ میری معلومات کے مطابق بھارت نے روس سے تیل خریدنا بند کر دیا ہے، اگر واقعی ایسا ہے تو یہ مثبت قدم ہے۔

حکومتی ذرائع کے حوالے سے ان خبروں کی تردید کی ہے، اور واضح کیا ہے کہ روس سے تیل کی خریداری بند نہیں کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ درآمدی فیصلے تجارتی قیمت، معیار، لاجسٹکس اور مارکیٹ کی ضروریات کو دیکھ کر کیے جاتے ہیں، نہ کہ سیاسی دباؤ پر۔

صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا جب امریکا نے روس یوکرین جنگ کے پیش نظر روسی اسلحہ اور توانائی کی خریداری جاری رکھنے والے ممالک پر اقتصادی پابندیوں اور 25 فیصد اضافی ٹیرف کی دھمکی دی ہے۔

Back to top button