پاکستان سے جنگ کے بعد مودی دنیا سے منہ چھپا رہا ہے : بلاول بھٹو

 

 

 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان سے جنگ کے بعد مودی دنیا سے منہ چھپا رہا ہے، امریکا اور دیگر ممالک انہیں یاد دلائیں گے کہ 7 جہاز گرے تھے،دنیا کا کوئی بھی فورم ہو بھارت وہاں سے بھاگ رہا ہے۔

مظفر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ جب آپ کا نمائندہ آپ کی نمائندگی نہیں کرسکتا تو عوام کو خود جدوجہد کرنا پڑتی ہے،کشمیر کے عوام جب سراپا احتجاج تھے تو فیصل راٹھور اس کو بھی دیکھ رہے تھے۔

 

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اب مظفرآباد میں آپ کا نمائندہ فیصل راٹھور ہے،فیصل راٹھور نے عوام سے جو وعدے کیے وہ میرے پاس آپ کی امانت ہیں،ہم بند کمروں میں بیٹھ کر آزاد کشمیر کی حکومت نہیں چلائیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈال کر عمران خان کو اقتدار دیا گیا تھا،میں خود انتخابات میں آپ کے پاس آیا تھا،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان نے مایوس نہیں کیا،جتنا سیاسی شعور کشمیر میں ہے اتنا کہیں نہیں ہے۔

آزاد کشمیر سے نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے عہدے کا حلف لے لیا

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارت سے جنگ کے بعد پاکستان کا معیار سب کے سامنے ہے،مودی دنیا سے منہ چھپا رہا ہے،امریکا اور دیگر ممالک انہیں یاد دلائیں گے کہ 7 جہاز گرے تھے،دنیا کا کوئی بھی فورم ہو بھارت وہاں سے بھاگ رہا ہے۔

 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت پاکستان اور کشمیر کے بھائی چارے کو نقصان پہنچاتا ہے، مودی سرکار کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ جنگیں بھی ہارے اور اب سازش بھی ہاروگے۔

 

 

 

Back to top button