سابق فاسٹ بائولر محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی متوقع
پاکستان کرکٹ بورڈ میں متوقع تبدیلیوں کے پیش نظر فاسٹ بائولر محمد عامر کی جانب سے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیے جانے کا امکان ہے۔
سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بائولنگ کوچ وقار یونس کے رویہ سے دلبرداشتہ ہو کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے پیسر نے کہا تھا کہ اس منیجمنٹ کے تحت انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلوں گا۔
رامیزراجا کی4 ملکی ٹی20 سیریز کی تجویز،آسٹریلیا، انگلینڈ کی حمایت
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ تھے جو محمد عامر سمیت تمام فکسرز کی قومی ٹیم میں شمولیت کی سخت مخالفت کرتے رہے ہیں، عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعد رمیز راجہ کی رخصتی بھی نوشتہ دیوار نظر آ رہی ہے۔
نئی صورتحال میں محمد عامر کی طرف سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیے جانے کا امکان ہے۔