بالآخراداکار محب مرزا کا صنم سعید سے شادی کا اقرار

کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے،،،سوشل میڈیا اور ٹی وی پر شادی کی افواہوں کے بعد آخر کار اداکار محب مرزا نے اداکارہ صنم سعید سے شادی کا باضابطہ اعتراف کر لیا ہے۔کئی سالوں تک خاموش رہنے کے بعد اداکار محب مرزا نے بالآخر صنم سعید سے شادی کی تصدیق کر دی ہے۔

چند روز قبل اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ کی پروگرام ’ڈی فورتھ امپائر‘ میں اداکار صنم سعید اور محب مرزا نے شركت کی جہاں دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ نکاح میں ہونے کا تصدیق کی۔فہد مصطفیٰ نے جوڑے سے کہا کہ اگر انہیں شادی کی مبارک باد دی جائے تو انہیں اعتراض تو نہیں ہوگا جس پر محب مرزا نے سر ہلاکر اجازت دی۔اس موقع پر پروگرام میں موجود تمام افراد نے کھڑے ہوکر صنم سعید اور محب مرزا کو ان کی شادی پر مبارک باد پیش کی۔

واضح رہے کہ صنم سعید اور محب مرزا کی شادی کی افواہیں کئی سال سے گردش کررہی تھیں ، دونوں کو اکثر ایک ساتھ دیکھا جاتا تھا، لیکن دونوں اداکار اپنی شادی کا سوال نظر انداز کرلیتے۔بعد ازاں دسمبر 2021 میں دونوں کی رومانوی انداز میں تصاویر وائرل ہونے کے بعد پھر سے چہ مگوئیاں ہوئی تھیں کہ دونوں نے خفیہ طور پر شادی کرلی۔حال ہی میں سال نو کے موقع پر صنم سعید نے 2022 کی یادوں پر مبنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں ان کے ساتھ محب مرزا کو بھی دیکھا گیا تھا۔اور حال ہی میں محب مرزا نے کامیڈی ٹاک شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں بھی مبہم انداز میں کہا تھا کہ ان کی شادی ہوگئی اور اب وہ زندگی میں اکیلے نہیں رہے، تاہم انہوں نے صنم سعید کا نام نہیں لیا تھا۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2019 میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی آمنہ شیخ اور محب مرزا میں شادی کے 14 سال بعد علیحدگی ہو گئی تھی۔دونوں ستارے 2005 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔خیال رہے اداکارہ صنم سعید نے 2015 میں اپنے دوست فرحان حسن سے شادی کی تھی جس کے بعد انہوں نے پاکستان چھوڑ دیا تھا تاہم کچھ ذاتی اختلافات کے باعث 2018 میں دونوں کی علیحدگی ہو گئی تھی۔

عمران خان کو تمام معاملات میں صادق و امین قرار نہیں دیا

Back to top button