شمالی وزیرستان میں شہید میجر محمد اویس کی بہادری پرفخر ہے،محسن نقوی

وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ شمالی وزیرستان آپریشن میں شہید ہونیوالے میجرمحمد اویس کی بہادری پرفخر ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےشمالی وزیرستان کے علاقے میں خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد اویس کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاکہ شہید میجر محمد اویس نے وطن کے امن کی خاطر اپنی جان قربان کی۔قوم کا بہادر سپوت وطن پر قربان ہو کر ہمیشہ کے لیے امر ہو گی۔میجر محمد اویس نے بہادری سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔شہید میجر محمد اویس کی عظیم قربانی کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔
محسن نقوی نے کہاکہ شہید میجر محمد اویس کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےشہید میجر محمد اویس کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےشمالی وزیرستان میں 13 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ 13خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نےخیبرپختونخوا میں تین آپریشنز کے دوران13خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے31 سالہ میجر نےجام شہادت نوش کرلیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق خیبر پختونخوا کےمختلف علاقوں میں 25 اور26 دسمبر کو سیکیورٹی فورسزکے3علیحدہ آپریشنز کےدوران 13خوارج ہلاک کر دیے گئے۔
پہلا آپریشن ضلع بنوں کے علاقےجانی خیل میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، جس میں سیکیورٹی فورسز نےخوارج کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور دو خوارج کو ہلاک کر دیا۔
دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان میں کیا گیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پانچ خوارج مارے
