چیمپنئزٹرافی پرقوم کو مایوس نہیں کریں گے،محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےکہا کہ چیمپنئزٹرافی کے معاملے پرقوم کو مایوس نہیں کریں گے، سب بہتر ہوگا، آنےوالے دنوں میں قوم کی توقعات سےبڑھ کرفیصلے ہوں گے۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ چیمپئنز ٹرافی2025 کے حوالے سے آج اجلاس تھاجو ملتوی ہوگیا، جیسےہی چیزیں حتمی طورپر طے ہوجائیں گی سب بتادیا جائےگا۔آنے والے دنوں میں قوم کی توقعات سےبڑھ کرفیصلہ ہوگا، ملک میں تمام گراؤنڈز کی حالت جلد بہتر ہوجائے گی۔

محسن نقوی نےکہا کہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے، سب بہتر ہوگا، آنے والے دنوں میں قوم کی توقعات سے بڑھ کر فیصلے ہوں گے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہناتھا کہ قبل از وقت شرائط کے حوالے سے اس وقت کوئی بات نہیں کروں گا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں فیصلوں کی منظوری کے بعد ہی حتمی بات کی جائے گی،کچھ چیزیں حقیقت پر مبنی نہیں، ہم پاکستان اور بین الاقوامی کرکٹ کےلیےبہترسےبہتر کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔

 محسن نقوی نے کہاکہ اس وقت بات چیت چل رہی ہےکسی بھی چیز پرتبصرہ نہیں کروں گا، اگر آئی سی سی کام کرےگا تو پوری دنیا کی کرکٹ بہترہوگی، مجھے امید ہے سب بہتر ہو گا۔

 چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان میں جہاں گراؤنڈز نہیں ہیں وہاں زمین خریدی جائے گی، جو میدان پہلے سےموجود ہیں ان کی حالت بہتر کرنی ہے، ہر شہر میں گراؤنڈز کو فعال کرنے پر ہماری توجہ مرکوز ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک لیول پرہر چیز کو بہتر کرنا ہے تا کہ ہمارے پاس اچھے کھلاڑی آئیں، ہماری خواہش ہےکہ پشاور کااسٹیڈیم تیار ہوجائے اور دیگر میدانوں کی تزین و آرائش کا کام بھی مکمل ہو تاکہ ہم ان شہروں میں میچز کروائیں جہاں ٹورنامنٹس انعقاد نہیں ہورہا تھا۔

خیال رہےکہ پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی2025 کےمعاملےپربھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے جس کےباعث آج انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کاہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔

Back to top button