محسن بیگ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے سینئر صحافی محسن بیگ کے مزید جسمانی ریمانڈ سے متعلق پولیس کی استدعا مسترد کردی، سنگین جرائم کے مقدمات میں گرفتار ملزم محسن بیگ کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر محمد علی ورائچ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت جج نے ملزم کے خلاف تفتیش سے متعلق پولیس سے استفسار کیا، کون سی ویڈیو لینی ہے کیا پولو گرافکس ٹیسٹ ہو گیا ہے یا نہیں، جس پر پولیس نے ٹیسٹ ہونے کی تصدیق کی کرتے ہوئے ملزم کے مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت میں موجود ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود انہیں تھانے میں ہمیں ان کے مؤکل سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی، وکیل کا کہنا تھا کہ مقدمہ میں صرف پستول کا ذکر ہی کیا گیا، اب ویڈیو کا بہانہ بنایا جا رہا ہے، سو میٹر دوری پر جائے وقوعہ ہے اور پولیس ابھی تک کہہ رہی ہے ویڈیو قبضہ میں لینی ہے اور جس باکس کا حوالہ دیا جارہا ہے وہ باکس پولیس اٹھا کر لے جا چکے ہیں۔

محسن بیگ کی ریمانڈ سے متعلق ان کے وکیل نے استدعا کہ مزید ریمانڈ منظور نہ کیا جائے پولیس نے 8 روزکے ریمانڈ میں ابھی تک کیا تفتیش کی ہے، عدالت میں پیش ملزم محسن بیگ کا کہنا تھا کہ پولیس نے میڈیکل رپورٹ تبدیل کی ہے، ریاست کا یہ طریقہ واردات ہے تب ہی وہ تباہ ہو رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پگڑی عمران خان کی اہلیہ نے اس کی اچھالی ہے،میں دہشت گرد تو نہیں ہوں مجھے ذلیل کیا جا رہا ہے، میرے گھر میں پولیس نے چھاپہ مارا 8 دن میں میرا برا حشر کردیا گیا۔

سرکاری ملازمین کو پلاٹ الاٹمنٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

محسن بیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان چند دنوں کا مہمان ہے یہ لوگوں کو کہتا ہے گھبرانا نہیں، یہ خود گھبرایا ہوا ہے عمران خان کے لیے ایک ہی پیغام ہے ’ تُو تو گیا‘ عدالت نے محسن بیگ کے خلاف مقدمے میں فیصلہ محفوظ کرلیا تھا تاہم بعدازاں فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کی جانب سے کی گئی دو روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجتے ہوئے ملزم محسن بیگ کو دوبارہ 8 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے یہ معاملہ گزشتہ دنوں نجی چینل ‘نیوز ون’ پر نشر کیے جانے والے پروگرام میں وزیر اعظم کی جانب سے 10 وزراتوں کو بہترین کارکردگی کا ایوارڈ دینے کا معاملہ زیر بحث آیا تھا، جس پر محسن بیگ سمیت دیگر مہمانوں نے نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔پیمرا کے نوٹس کے مطابق اینکر غریدہ فاروقی نے اپنے پروگرام میں شریک مہمان سے سوال کیا کہ مراد سعید کی وزارت کے پہلے نمبر پر آنے کی حقیقی وجہ کیا ہے، جس کے جواب میں محسن بیگ نے کہا کہ وہ نہیں جانتے لیکن وجہ ‘ریحام خان کی کتاب میں لکھی گئی ہے۔

بعد ازاں 16 فروری کو ایف آئی اے محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا تھا۔محسن بیگ کے خلاف مارگلہ پولیس نے تعزیرات پاکستان کی دفعات 148، 149، 186، 324، 342، 353 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

Back to top button