محسن نقوی کا پی ایس ایل کی فرنچائزکیلئےبھی انعام کااعلان

پاکستان کرکٹ بورڈکے سربراہ محس نقوی نے پی ایس ایل ٹیم مالکان کے لیے بڑا اعلان کردیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکس پرلکھا کہ پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کے ساتھ ساتھ فرنچائز کے مالک کو بھی انعامی رقم ملے گی۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی چیمپئن ٹیم کے مالک کو 5 لاکھ ڈالرز جبکہ رنرز اپ ٹیم کے مالک کو 3 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔اس کے ساتھ جو پی ایس ایل فرنچائز کا مالک سب سے زیادہ کرکٹ ڈیویلپمنٹ پر کام کرے گا، اس کو 2 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا۔

پی سی بی سربراہ کے مطابق یہ اقدامات پاکستان کرکٹ کو نئی  بلندیوں کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد دیں گے۔

Back to top button