محسن نقوی کاانڈر19ایشیاکپ جیتنےوالی ٹیم کے ہرکھلاڑی کو50لاکھ دینےکااعلان

چیئرمین  پی سی بی محسن نقوی  نے بھارت کیخلاف انڈر  19 ایشیا کپ  جیتنے والی ٹیم کے ہرکھلاڑی کو50لاکھ روپے دینے کااعلان کردیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھارت کوبدترین شکست دے کرانڈر19ایشیا کپ جیتنے پرقومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا ہر طرح سے خیال رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

انہوں نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ ان کی میڈیکل سمیت ہر ضرورت کو پورا کیا جائےگا۔

محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو شکست دی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی پاکستان انڈر19ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات،ایشیا کپ جیتنےپرمبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کوہرانے میں سمیرمنہاس کی بیٹنگ پرفارمنس قابل تعریف رہی۔فتح شائقین کرکٹ کیلئےخوشی اورفخرکازبردست لمحہ ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزید کہا کہ یہ کامیابی خوشی اور فخر کا باعث ہے اور پوری ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ انہوں نے کوچ، مینجمنٹ سٹاف اور کھلاڑیوں کو اس تاریخی فتح پر مبارکباد بھی دی۔

انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل میں بھی  قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی اور ٹیم سپرٹ قابلِ تحسین رہی، جبکہ کھلاڑیوں کی محنت اور ٹیم ورک نے کامیابی دلائی۔

محسن نقوی پاکستان کرکٹ ٹیم کی سپورٹ کیلئےگراؤنڈ میں آئے شائقین کرکٹ سے بھی ملے۔

شائقین کرکٹ نے محسن نقوی سے گفتگو میں کہا کہ پاکستانی ٹیم نے کمال کردیا۔ہمارے دل جیت لئے۔

خیال رہے کہ دبئی میں کھیلےگئے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت کو 191 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔

 

Back to top button