محسن نقوی کی راولپنڈی سٹیڈیم آمد،فول پروف سکیورٹی کاجائزہ لیا

وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی کی راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم آمد،میچ کے دوران پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیم میں جاری سری لنکا بمقابلہ پاکستان میچ کیلئےکیے گئے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے، مہمان ٹیم کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ امن و استحکام کے ساتھ ساتھ کھیلوں و دیگر سرگرمیوں کا فروغ ہمارامشترکہ مقصد ہے۔
واضح رہے کہ یہ دورہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب آج دوپہر اسلام آباد کے علاقے جی الیون میں کچہری کے باہر پولیس کی گاڑی پر خُودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوگئے تھے۔
