محسن نقوی کی علی امین گنڈاپور کو کرم میں قیام امن کےلیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو کرم میں قیام امن کےلیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ آفس پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا پشاور آمد پر خیر مقدم کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورت حال اور کرم میں قیام امن کےلیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو قیام امن کےلیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی استعدادکار بڑھانے میں پورا تعاون کریں گے،کرم میں قیام امن اولین ترجیح ہے۔
محسن نقوی نے کہاکہ تمام شراکت داروں کی مشاورت سے کرم میں پائیدار امن کا قیام کےلیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا الیکشن ٹریبونل کو این اے 48 سے متعلق کارروائی روکنے کا حکم
دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا
وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا کہ شہداء ہمارے لیے سرمایہ افتخار ہیں۔لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتےہیں۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،مل کر دہشت گردی کے عفریت کا مقابلہ کریں گے۔
