محسن نقوی نے نیدرلینڈزکیخلاف جیت کوفہیم اشرف کے بیٹوں کے نام کردیا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیدرلینڈز کے خلاف پاکستان کی جیت کو فہیم اشرف کے جڑواں بیٹوں کے نام کر دیا۔
کولمبو میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے فہیم اشرف کی بیٹنگ کی بدولت نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3وکٹوں سے شکست دے دی۔
فہیم اشرف نے آخری اوور میں بھی چوکا مار کر پاکستان کو نیدرلینڈز کے خلاف شکست سے بچالیا اور 11 گیندوں پر ناقابل شکست 29 رنز بناکر گرین شرٹس کو 3 وکٹوں سے کامیابی دلادی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
چیئرمین پی سی بی نے نیدرلینڈز کے خلاف پاکستان کی جیت کو آل راؤنڈر فہیم اشرف کے جڑواں بیٹوں کے نام کر دیا۔
محسن نقوی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں فہیم اشرف کے جڑواں بچوں کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘نیدرلینڈز کی ٹیم بہت اچھا کھیلی ، آج کا میچ خوبصورت جڑواں بچوں کے نام کرتا ہوں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ان بچوں کی صحت مند اور خوشیاں بھری زندگی کے لیے نیک خواہشات ہیں۔
