محسن نقوی کی جانب سے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں پروقار تقریب

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں حصہ لینے والے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں پروقار کا اہتمام کیا گیا۔

لاہور میں ہونیوالی تقریب میں محسن نقوی نے کھلاڑیوں اور معزز شخصیات کا استقبال کیا، جبکہ پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی اور لیگ کے نئے ترانے کا اجرا بھی کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل 11 کو محدود پیمانے پر منعقد کیا گیا ہے۔

انہوں نے شائقین کرکٹ سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ "ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کو سب سے پہلے دیکھنا ہوتا ہے، اور آج کی یہ قربانی کل کی آسانی میں تبدیل ہو گی۔” پی ایس ایل ایک ٹاپ انٹرنیشنل برانڈ بن چکا ہے اور اسے مزید آگے لے جانا ہماری ترجیح ہے۔

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب منسوخ،کراچی اورلاہورکےمیچزبغیرتماشائیوں کےکرانےکافیصلہ

تقریب میں فرنچائز اونرز، پی ایس ایل کی ٹیموں کے کپتان، ہیڈ کوچز، پاکستان کی نیشنل ٹیم کے کھلاڑی، اور انٹرنیشنل کھلاڑی بھی شریک ہوئے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں میں سکندر رضا، روی بوپارہ، تبریز شمسی، ٹم پین، مائیک اسمتھ، برینڈن ولسن اور سڈلا شامل تھے۔

سیاسی شخصیات میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، سالک حسین اور علی پرویز ملک، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر شافع حسین، طلحہ برکی، اٹارنی جنرل منصور اعوان اور سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

Back to top button