وزیر اعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہاز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے وزیراعظم سے ملکی اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے وزیر اعظم کو  روم اور اٹلی میں چار ملکی وزرائے داخلہ اجلاس میں اپنی شرکت کے بارے میں بریفنگ دی۔ ان اجلاسوں میں پاکستان کے علاوہ اٹلی، اسپین، یونان، پولینڈ، لیٹویا، فن لینڈ، ایسٹونیا اور لیتھوانیا کے وزراء داخلہ شریک تھے۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ ان اجلاسوں میں رکن ممالک نے پاکستانیوں کے لیے قانونی ورک پرمٹ کے جلد اجرا پر اتفاق کیا، غیر قانونی سفر کرنے والوں کی تعداد میں ایک سال میں 47 فیصد کمی اور انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا گیا۔

ایران پر امریکی حملوں کیخلاف پاکستان میں مظاہروں کے دوران 8 افراد جاں بحق

اس کے علاوہ، پاکستان کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے پولینڈ اور اٹلی جلد ویزا شرط ختم کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں، جبکہ یورپی یونین میں پاکستان کی امیگریشن اور بارڈر سیکیورٹی کی استعداد بڑھانے کے لیے منصوبہ پیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے وزیر داخلہ کی کاوشوں کو سراہا اور ملاقات میں ملکی داخلی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسرائیلی حملے میں ایرانی سپریم لیڈرخامنہ ای جاں بحق، ایران نے تصدیق کر دی

یہ اجلاس خطے میں بڑھتی کشیدگی اور بین الاقوامی تعلقات میں پاکستان کے کردار کو مضبوط کرنے کی کوششوں کا حصہ تصور کیا جا رہا ہے۔

Back to top button