محسن نقوی کی لندن میں برطانوی فارن آفس حکام سے ملاقاتیں

وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی فارن آفس حکام سےملاقاتیں ،سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والے چند پاکستانیوں کی حوالگی سے متعلق بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لندن میں برطانوی فارن آفس حکام سے ملاقات کی، پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے دو طرفہ تعلقات اور چند پاکستانیوں کی حوالگی سے متعلق بھی بات کی۔

محسن نقوی نے چند پاکستانیوں کی طرف سے پاکستان میں انتشار پھیلانے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے فارن آفس حکام کو پاکستان کے امیگریشن نظام میں بہتری کےلیے تبدیلیوں سے بھی آگاہی دی۔

 

Back to top button